چیمپئنزکپ:پاکستان گرینز کی بلیوز کو 192 رنز سے عبرتناک شکست

ملتان(جانوڈاٹ پی کے)چیمپئنز کپ کے میچ میں پاکستان گرینز نے پاکستان بلیوز کو 192 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔
303 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان بلیوز کی پوری ٹیم 110 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ عرفات منہاس 38 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔
پاکستان گرینز کی جانب سے فہیم اشرف نے 3 جبکہ محمد حسنین نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل پاکستان گرینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اننگز میں 302 رنز بنائے تھے۔ محمد سلیمان نے شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے ناقابل شکست 101 رنز بنائے۔
سعد بیگ نے 77 جبکہ فرحان یوسف نے 51 رنز کی اننگز کھیلی، جس کی بدولت پاکستان گرینز نے پاکستان بلیوز کو 303 رنز کا ہدف دیا تھا۔



