جشن آزادی: لبرٹی چوک میں رات 12 بجے شاندار آتش بازی کا اعلان

لاہور (جانوڈاٹ پی کے) لبرٹی چوک لاہور میں جشن آزادی کے موقع پر کل رات خصوصی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں زندہ دلان لاہور بھرپور شرکت کریں گے۔

مشیر وزیراعلیٰ پنجاب ذیشان ملک کے مطابق جشن آزادی کی تقریب کا باقاعدہ آغاز رات 8 بجے ہوگا، جبکہ تقریب میں شہریوں کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جشن آزادی کی مناسبت سے منعقد ہونے والے خصوصی شو میں معروف گلوکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے اور شرکاء کو محظوظ کریں گے۔

مشیر وزیراعلیٰ پنجاب کے مطابق جشن آزادی کی رات 12 بجے لبرٹی چوک میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا جائے گا، جس سے جشن آزادی کی تقریبات کو یادگار بنایا جائے گا۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ جشن آزادی کی تقریبات میں بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کریں اور قومی یکجہتی و خوشی کے اس موقع کو بھرپور انداز میں منائیں۔

مزید خبریں

Back to top button