وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی امیر العظیم مرحوم کے گھر آمد، اہلخانہ سے تعزیت

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے امیر العظیم مرحوم کے گھر پہنچ کر ان کے اہلخانہ سے تعزیت اور اظہارِ افسوس کیا۔

اس موقع پر محمد حنیف عباسی نے کہا کہ امیر العظیم ان کے دیرینہ دوست اور عزیز بھائی تھے، ان کے انتقال پر دلی صدمہ پہنچا۔

وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ مرحوم امیر العظیم ایک مخلص، کھرے اور بااصول انسان تھے، جبکہ ان کی سیاسی، سماجی اور قومی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔

محمد حنیف عباسی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم امیر العظیم کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے اہلخانہ کو صبر و ہمت دے۔

وفاقی وزیر ریلوے نے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سے بھی ملاقات کرکے امیر العظیم کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا۔

مزید خبریں

Back to top button