اٹک: شوہر کی فائرنگ سے بیوی جاں بحق، ملزم نے خودکشی کرلی

اٹک (جانوڈاٹ پی کے) حضرو کے علاقے منور آباد میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں شوہر کی فائرنگ سے بیوی جاں بحق ہوگئی، جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر ملزم کی ساس اور بہن بھی زخمی ہوگئیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزم نے خود کو بھی گولی مار لی، جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو ٹیموں نے 22 سالہ احسان اللہ اور اس کی اہلیہ کی لاشوں جبکہ زخمی دونوں خواتین کو تحصیل ہیڈکوارٹرز (ٹی ایچ کیو) ہسپتال منتقل کردیا۔

واقعے کی مزید وجوہات اور حالات جاننے کے لیے متعلقہ اداروں کی جانب سے تحقیقات جاری ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button