پینٹاگون کا دفاعی صنعت کو ہتھیاروں کی پیداوار بڑھانے کیلئے صرف 21 روز کی مہلت

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے دفاعی صنعت سے ہتھیاروں کی پیداوار اور ترسیل تیز کرنے کے منصوبے طلب کرتے ہوئے کمپنیوں کو صرف 21 روز کی مہلت دے دی۔

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق پینٹاگون نے امریکی دفاعی صنعت کے رہنماؤں سے کہا ہے کہ وہ ہتھیاروں کی پیداوار اور ترسیل میں تیزی لانے کے لیے قابلِ عمل منصوبے تیار کریں، کیونکہ امریکی اسلحہ ذخائر میں کمی سے متعلق رپورٹس سامنے آرہی ہیں۔

امریکی ڈپٹی ڈیفنس سیکریٹری نے کہا کہ کئی سالوں پر محیط ترقیاتی منصوبے اب قابلِ قبول نہیں، پروگرامز کے شیڈول کو ڈرامائی طور پر تیز کرنا ہوگا۔

ان کے مطابق ہتھیاروں کی پیداوار بڑھانے کے منصوبے پیش کرنے کے لیے دفاعی صنعت کے پاس تین ہفتوں سے زیادہ کا وقت نہیں ہے۔

پینٹاگون کی جانب سے یہ ہدایت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکی دفاعی ضروریات اور ہتھیاروں کے ذخائر سے متعلق خدشات میں اضافہ ہوا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button