بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، 15خوارج جہنم واصل

کوئٹہ(جانوڈاٹ پی کے) آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں میں 15 خوارج جہنم واصل ہوگئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے مستونگ، بولان، واشک، آواران، سبی، خضدار، ہرنائی اور نوشکی میں خوارج کے خلاف متعدد کارروائیاں کیں۔

کارروائیوں کے دوران 15 خوارج مارے گئے جبکہ ان کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مؤثر کارروائیوں کے باعث خوارج کے نیٹ ورک کو شدید نقصان پہنچا ہے اور ان کی نقل و حرکت محدود کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت کارروائیاں بلا تعطل جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button