یومِ آزادی پر آئی ایس پی آر کا تحفہ، بلوچی زبان میں ملی نغمہ ’’پاک اے وطن‘‘ جاری

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) یومِ آزادی کے موقع پر آئی ایس پی آر نے بلوچی زبان میں خوبصورت ملی نغمہ ’’پاک اے وطن‘‘ ریلیز کردیا۔

مشہور بلوچ گلوکار اختر چنال نے اپنی مخصوص روایتی آواز اور جوشیلے بلوچی بولوں کے ذریعے وطن سے والہانہ محبت کا اظہار کیا ہے۔ نغمے میں بلوچستان کی ثقافت اور حب الوطنی کا حسین امتزاج پیش کیا گیا ہے۔

ملی نغمے میں اس عزم کا اظہار کیا گیا ہے کہ پاکستان محض ایک جغرافیہ نہیں بلکہ ہماری پہچان ہے، جس کے لیے جان بھی قربان ہے۔

نغمے کے ذریعے وطن سے محبت، اتحاد، یکجہتی اور بھائی چارے کا پیغام ملک کے کونے کونے تک پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے۔

اختر چنال کے پُرجوش اور سحر انگیز اندازِ بیان نے اس احساس کو اجاگر کیا ہے کہ پاکستان کی محبت ہر وادی، ہر بولی اور ہر دل میں یکساں موجزن ہے۔

بلوچی زبان میں جاری کیا گیا یہ ملی نغمہ بلوچستان کی ثقافت، زبان اور قومی جذبے کو ایک خوبصورت انداز میں یکجا کرتا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button