نوجوان تاجر کے قتل کے خلاف کراچی میں احتجاج، شارع فیصل پر ٹریفک جام

کراچی(جانوڈاٹ پی کے) شہر قائد میں نوجوان تاجر میر رضا علی کے قتل کے خلاف مقتول کے دوستوں اور ساتھیوں نے شارع فیصل پر احتجاج کیا، جس کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔

احتجاج کے باعث شارع فیصل پر نرسری سے بلوچ کالونی کی جانب جانے والی سڑک پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، جس سے شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

مظاہرین نے میر رضا علی کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے حکومت اور پولیس سے مطالبہ کیا کہ قتل میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور مقتول کے اہل خانہ کو انصاف فراہم کیا جائے۔

احتجاج کے دوران کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے اور ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود رہی۔

پولیس اہلکاروں نے ٹریفک کی روانی بحال رکھنے کے لیے مختلف اقدامات کیے جبکہ صورتحال پر قابو پانے کے لیے اہلکار شارع فیصل پر تعینات رہے۔

مزید خبریں

Back to top button