امریکی تذبذب کے بعد اسرائیل کی ایران کیخلاف آزادانہ کارروائی کی تیاری

تل ابیب(جانوڈاٹ پی کے)امریکا کے تذبذب کے بعد اسرائیل نے ایران کے خلاف آزادانہ کارروائی کیلئے تیاریاں شروع کردی ہیں۔

ایران کے خلاف جاری جنگ ایک نئے مرحلے میں داخل ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ امریکی فوجی قیادت میں ایران کے خلاف مزید بڑے فضائی حملوں کی افادیت پر سوالات اٹھنے اور واشنگٹن کی جانب سے جنگ سے نکلنے کا راستہ تلاش کیے جانے کی اطلاعات کے بعد اسرائیل نے ایران کے خلاف ممکنہ آزادانہ کارروائی کے لیے اپنی تیاری جاری رکھی ہوئی ہے۔

اسرائیلی عبرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے ایران کے خلاف آزادانہ کارروائی کے لیے تیاری جاری رکھی ہوئی ہے۔

تازہ صورتحال سے اسرائیلی با اثر حلقوں میں یہ تاثر مضبوط ہو رہا ہے کہ ایران کے خلاف آئندہ مرحلے میں امریکا اور اسرائیل کی حکمت عملی مکمل طور پر ایک جیسی نہیں رہ سکتی۔

اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق اگر امریکا مذاکرات اور جنگ سے نکلنے کے راستے کو ترجیح دیتا ہے تو اسرائیل اپنے طور پر ایران کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر سکتا ہے۔

تاہم یہ واضح نہیں کہ اسرائیل کب اور کس نوعیت کی کارروائی کرے گا۔

مزید خبریں

Back to top button