شہباز شریف کے خلاف عدم اعتماد کی تیاری اور پی ٹی آئی کے جوڑ توڑ پر سینئر صحافیوں کےاہم انکشافات!

خصوصی گفتگو (جانو ڈاٹ پی کے)اسلام آباد: سینئر صحافیوں مبشر لقمان، گوہر بٹ اور نعیم حنیف نے ایک خصوصی سیاسی نشست میں ملکی اندرونی صورتحال اور جاری پاور پلے پر چونکا دینے والے انکشافات کیے ہیں۔
مبشر لقمان کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) اور مولانا فضل الرحمٰن کے درمیان حکومت مخالف اتحاد کے لیے اہم پیش رفت جاری ہے، جبکہ بلاول بھٹو زرداری بھی مخصوص سیاسی شرائط پر وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کی حمایت کر سکتے ہیں۔
اس نشست میں نئے صوبوں کی تشکیل کے لیے ممکنہ ریفرنڈم کے امکانات اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی تنظیمِ نو کے لیے حمزہ شہباز کو دوبارہ متحرک کیے جانے کے حوالے سے بھی تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔
اس خصوصی نشست کی مکمل تفصیلات کے لیے درج ذیل ویڈیو لنک پر وزٹ کریں۔




