بدین:چوری کیس میں 3 ملزمان کو ایک،ایک سال قیدِ بامشقت اور جرمانے کی سزا

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/ جانو ڈاٹ/ پی کے)بدین کی عدالت نے چوری کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے تین ملزمان کو ایک، ایک سال قیدِ بامشقت اور جرمانے کی سزا سنا دی سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ-I بدین وقار احمد پنہور نے تھانہ بدین میں درج ایف آئی آر نمبر 431/2025 کے تحت قائم مقدمے کی سماعت مکمل ہونے پر ملزمان علی محمد عرف الورو عرف اصغر ولد حاجی عرف مصری چانگ، اسلم ولد مرچو عرف محمد نتھن جونیجو اور خدا دیدنو عرف خدا بخش ولد امام بخش خاصخیلی کے خلاف فیصلہ سنایا عدالتی فیصلے کے مطابق تینوں ملزمان کو تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 457/34 کے تحت ایک سال قیدِ بامشقت اور 5 ہزار روپے جرمانہ جبکہ دفعہ 380/34 کے تحت بھی ایک سال قیدِ بامشقت اور 5 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ہر سزا کے ساتھ ایک، ایک ماہ مزید قید بھگتنا ہوگی عدالت نے حکم دیا کہ دونوں سزائیں بیک وقت (Concurrent) چلیں گی، جبکہ ضابطہ فوجداری کی دفعہ 382-B کے تحت ملزمان کو دورانِ حراست گزارے گئے عرصے کا فائدہ بھی دیا جائے گا۔
فیصلے کے بعد سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ-I بدین نے سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل کو کنوکشن وارنٹ جاری کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ملزمان کو جیل تحویل میں لے کر عدالتی حکم کے مطابق سزا پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔



