کراچی میں حبس برقرار، آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

کراچی(جانوڈاٹ پی کے ) شہر میں سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ کم رفتار ہواؤں کے باعث حبس اور گھٹن کی شدت برقرار ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کے امکان کا اظہار کیا ہے، جس سے موسم میں بہتری کی توقع کی جا رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری اور کم سے کم 28 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

شہر میں اس وقت تقریباً 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث گرمی کے ساتھ حبس کی شدت زیادہ محسوس کی جا رہی ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ موسمی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں، غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں اور ممکنہ بارش کے دوران ٹریفک اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کی صورتحال سے آگاہ رہیں۔

مزید خبریں

Back to top button