ایل اے 28مظفرآباد2: پیپلزپارٹی نے میدان مار لیا

مظفرآباد (جانوڈاٹ پی کے) آزاد کشمیر کے قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 28 مظفرآباد 2 میں کھیلے گئے سیاسی معرکے میں پاکستان پیپلز پارٹی نے معرکہ مار لیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق حلقے کے تمام 174 پولنگ سٹیشنز کے مکمل، غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار سید بازل علی نقوی 28 ہزار 170 ووٹ حاصل کر کے کامیا ب قرار پائے ہیں۔
ان کے مدمقابل پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چودھری شہزاد 26 ہزار 864 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔ دونوں امیدواروں کے درمیان کڑا مقابلہ دیکھنے میں آیا، تاہم پیپلز پارٹی کے امیدوار نے اپنے حریف کو 1 ہزار 306 ووٹوں سے شکست دی۔



