مسلم لیگ (ن) فارم 47 کی سیاست آگے بڑھا رہی ہے، رسول بخش چانڈیو کا الزام

بدین(رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ/ پی کے)پاکستان پیپلز پارٹی ضلع بدین کے رکن قومی اسمبلی حاجی رسول بخش چانڈیو نے آ زاد کشمیر میں پاکستان پیپلز پارٹی سانگھڑ کے رکنِ قومی اسمبلی صلاح الدین جونیجو پر فائرنگ اور ان کے زخمی ہونے کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی مخالفین پر تشدد، خوف و ہراس پھیلانا اور جمہوری آوازوں کو دبانے کی کوشش کسی بھی صورت قابلِ قبول نہیں۔ ایسے واقعات نہ صرف جمہوریت بلکہ قانون کی حکمرانی پر بھی سوالیہ نشان ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اپنی غنڈہ گردی اور طاقت کے استعمال کے ذریعے فارم 47 کی سیاست کو آگے بڑھانے کی کوشش کر رہی ہے، جس کی پاکستان پیپلز پارٹی بھرپور مذمت کرتی ہے انہوں نے وفاقی اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ واقعے کی فوری، شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کر کے ذمہ دار عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور زخمی رکنِ قومی اسمبلی صلاح الدین جونیجو کو ہر ممکن تحفظ اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔



