گاؤں عارب سولنگی میں پولیس کی طرف سے کی گئی تباہی کو دیکھ کر ایسا محسوس ہو رہا ہے جیسے یہ فلسطین ہے:شعیب حبیب میمن

ٹھٹھہ(رپورٹ:جاوید لطیف میمن/جانوڈاٹ پی کے)ٹھٹہ پولیس کی دہشت اور بربریت کا شکار بننے والے ٹھٹہ کے قریب گاؤں عارب سولنگی کے متاثرین کی مدد کے لیے ٹھٹھہ کے معروف سماجی رھنما شعیب حبیب میمن اور ان کی ٹیم متاثرہ گاؤں عارب سولنگی پہنچی اور متاثرہ گاؤں والوں میں بریانی اور کھانے پینے کی دیگر اشیاء تقسیم کیں۔
اس موقع پر شعیب حبیب میمن اور ان کی ٹیم نے گاؤں کا جائزہ لے کر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گاؤں عارب سولنگی میں پولیس کی طرف سے کی گئی تباہی کو دیکھ کر ایسا محسوس ہو رہا ہے جیسے یہ فلسطین ہے، جہاں اسرائیل کی جانب سے ابھی بمباری کی گئی ہو۔
انہوں نے کہا کہ اس عمل کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم گاؤں کی بحالی تک ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔



