ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل احمدسلیم چشتی کی زیرِصدارت پیرافورس رینالہ خوردکااجلاس

اوکاڑہ(رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احمد سلیم چشتی کی زیرِ صدارت پیرا فورس رینالہ خورد کا اجلاس، اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر رینالہ خورد صائمہ نذیر، انفورسمنٹ افسران اور دیگر اہلکاروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر پیرا فورس کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے پیرا فورس کے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ انفورسمنٹ کی کاروائیوں کے دوران شہریوں کے ساتھ نرم، باوقار اور حسنِ سلوک پر مبنی رویہ اپنایا جائے۔ انہوں نے زور دیا کہ فورس کا بنیادی مقصد صرف قانون پر عمل درآمد کروانا ہی نہیں بلکہ عوام کو سہولت اور سپورٹ فراہم کرنا بھی ہے۔ احمد سلیم چشتی نے کہا کہ شہریوں سے بدتمیزی یا ضابطہ اخلاق کی کسی بھی قسم کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ ہوگی اور فرائض میں غفلت یا منفی رویہ اختیار کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کاروائی بھی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ انفورسمنٹ کے دوران پیرا فورس کی اولین ترجیح قانون کی پاسداری کے ساتھ ساتھ عوام کی عزت نفس کا احترام بھی ہونا چاہیے۔ پیرا فورس کا ہر اہلکار شہریوں کے ساتھ حسنِ سلوک اور نرمی سے پیش آئے جبکہ ضابطہ اخلاق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا

مزید خبریں

Back to top button