بارشوں سے اب تک126افراد جاں بحق اور404زخمی

اسلام آباد(جانوڈاٹ  پی کے)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے 26 جون سے یکم اگست تک ملک بھر میں مون سون بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی۔رپورٹ کے مطابق اس عرصے کے دوران ملک بھر میں بارشوں سے متعلق مختلف حادثات میں 126 افراد جاں بحق جبکہ 404 افراد زخمی ہوئے۔این ڈی ایم اے کے مطابق رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ 55 افراد جاں بحق ہوئے جن میں 26 بچے شامل ہیں جبکہ پنجاب میں 47 افراد جاں بحق ہوئے جن میں 19 بچے شامل ہیں، جبکہ 295 افراد زخمی ہوئے جن میں 68 بچے بھی شامل ہیں۔سندھ میں 5 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوئے، جاں بحق ہونے والوں میں 2 بچے بھی شامل ہیں۔ بلوچستان میں 8 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 15 افراد زخمی ہوئے۔این ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب میں بارشوں سے متاثرہ افراد کے لیے 75 ریلیف کیمپ قائم کیے گئے، جبکہ گرمی کی شدت سے نمٹنے کے لیے 333 ہیٹ ویو کیمپس بھی لگائے گئے جہاں 2,203 افراد کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں 4 ریسکیو آپریشنز کے ذریعے 9 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا، جبکہ خیبرپختونخوا میں 2 اور سندھ میں 5 افراد کو ریسکیو کیا گیا۔

مزید خبریں

Back to top button