سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی،خزینہ بانڈہ چیک پوسٹ حملے کاماسٹرمائنڈخوارجی ہلاک

اسلام آباد(جانوڈاٹ  پی کے)سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں خزینہ بانڈہ چیک پوسٹ حملے کا ماسٹر مائنڈ خوارجی معاویہ ماراگیا۔ہنگو پولیس کے شہداء کا بدلہ لے لیا، خزینہ بانڈہ چیک پوسٹ حملے کا ماسٹر مائنڈ خوارجی معاویہ سیکیورٹی فورسز کی ایک کارروائی میں مارا گیا۔ یہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ہنگو کے علاقے چھپڑی نریاب میں کیا گیا۔خوارجی امیر معاویہ فتنہ الخوارج کرم میں کمانڈر کاظم کے بعد ایک اہم ذمہ داری پر فائز تھا اور سیکیورٹی فورسز کو متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں مطلوب تھا۔سیکیورٹی فورسز حکام کے مطابق خزینہ بانڈہ چیک پوسٹ حملے میں ملوث تمام دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیازکارروائی کی جائے گی اور کسی کو بھی معاف نہیں کیا جائے گا، امیر معاویہ کا خاتمہ دہشت گرد نیٹ ورک کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button