بیرسٹر سیف کی نئے صوبوں کی حمایت، محسن نقوی کو عملی اقدامات کا مشورہ

پشاور (ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا کے سابق مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے نئے صوبوں کے قیام سے متعلق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی رائے کو قابلِ توجہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس حوالے سے صرف تجاویز نہیں بلکہ عملی اقدامات کی بھی ضرورت ہے۔

اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ موجودہ صوبائی ڈھانچہ عوامی مسائل کے مؤثر حل میں ناکام ثابت ہو رہا ہے، اس لیے ملک میں مزید انتظامی صوبوں کے قیام پر سنجیدگی سے غور کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ محسن نقوی اگر نئے صوبوں کے قیام کے حامی ہیں تو انہیں اس مقصد کے لیے عملی پیش رفت بھی کرنی چاہیے، کیونکہ صرف بیانات سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ اس وقت اختیارات بیوروکریسی کے چند مخصوص حلقوں تک محدود ہیں، جبکہ انتظامی نظام میں انقلابی نوعیت کی اصلاحات وقت کی اہم ضرورت بن چکی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نئے صوبوں کے قیام سے اختیارات نچلی سطح تک منتقل ہوں گے، جس سے عوامی مسائل کے حل میں بہتری آئے گی، جبکہ مضبوط اور بااختیار بلدیاتی نظام بھی عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

مزید خبریں

Back to top button