آج اڈیالہ جیل کے قیدی کیلئے بہت سرپرائز ڈے ہے: عظمیٰ بخاری

لاہور ،وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ آج اڈیالہ جیل کے قیدی کے لیے بھی بہت بڑا ’سرپرائز ڈے‘ ہے۔عظمیٰ بخاری کا آئینی ترمیم کی منظوری پر کہنا ہے کہ آئینی ترمیم کی منظوری پر جمہوریت پسند خوش اور آمریت پسند سیخ پا ہیں، آج جمہوریت اور پارلیمنٹ کی جیت ہوئی ہے۔
ا±نہوں نے کہا کہ ججوں کی کردار کشی مہم چلانے والے آج عدلیہ کے ہمدرد بن رہے ہیں، تحریک انصاف سیاسی جماعت کے بجائے سیاسی یتیموں کا گروہ بنا چکا ہے۔وزیرِ اطلاعات پنجاب پی ٹی آئی نے کہا کہ گندی سیاست کے لیے پہلے طلباءکو اشتعال دلایا اور اب وکلاءکو دلا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عوام اڈیالہ جیل کے قیدی اور اس کے چمچے کڑچھوں کا بھیانک روپ دیکھ چکے ہیں، چیف جسٹس فائز عیسی کا نام تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔عظمیٰ بخاری نے یہ بھی کہا کہ وزیرِاعظم شہباز شریف اور ان کی ٹیم خراجِ تحسین کی مستحق ہے، جبکہ جن کی قسمت میں رونا دھونا لکھا ہے وہ قانون سازی میں رخنے ہی ڈال سکتے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button