نیتن یاہو کا اماراتی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، ایرانی حملوں کی مذمت اور یو اے ای سے یکجہتی کا اظہار

دبئی(جانوڈاٹ پی کے)متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید النہیان اور اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔
عرب میڈیا کے مطابق نیتن یاہو نے حالیہ ایرانی حملوں کی مذمت کی اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔
دوسری جانب اسرائیل کے عربی زبان کے ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا گیا کہ نیتن یاہو نے ایرانی حملوں کی ’شدید مذمت‘ کرتے ہوئے انہیں امارات کی ’خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی اور علاقائی استحکام کے لیے خطرہ‘ قرار دیا۔
بیان کے مطابق اسرائیل نےمتحدہ عرب امارات کے ساتھ ’مکمل یکجہتی‘ اور اس کی سلامتی و استحکام کے لیے کیے جانے والے تمام اقدامات کی مکمل حمایت کا اظہار بھی کیا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ اسرائیل ہمیشہ کی طرح اپنے قریب ترین اتحادی کے ساتھ کھڑا ہے۔



