بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ نے امرتسر اور جالندھر دھماکوں کا ذمہ دار بی جے پی کو قرار دیدیا

نیودہلی(جانوڈاٹ پی کے)بھارتی ریاست پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان نے مودی سرکار کے ہتھکنڈوں کا پردہ چاک کر دیا۔
وزیر اعلیٰ بھارتی پنجاب بھگونت مان نے امرتسر اور جالندھر میں ہونے والے دھماکوں کا ذمہ دار حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو قرار دے دیا۔
بھگونت مان نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ بی جے پی کے سیاسی کام کا پرانا انداز ہے، انہیں جس بھی ریاست میں الیکشن لڑنا ہوتا ہے وہ پہلے فسادات بھڑکاتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن سے پہلے چھوٹے پیمانے پر دھماکے کرتے ہیں، کچھ جھگڑے کرواتے ہیں اور مذہب اور ذات پات کی بنیاد پر لوگوں کو تقسیم کرتے ہیں، اس کا مطلب ہے کہ یہ پنجاب کی بی جے پی کی اقتدار میں آنے کی تیاریاں ہیں۔



