بدین پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن،بھاری مقدار میں شراب اور گٹکہ برآمد

ماتلی (ایم آر گدی /جانو/ڈاٹ/پی/کے) سندھ حکومت اور سندھ پولیس کی جانب سے صوبے کو منشیات سے پاک بنانے کے عزم کے تحت جاری صوبہ گیر کریک ڈاؤن کے سلسلے میں ضلع بدین میں بھی منشیات فروشوں، گٹکہ و مین پوری سپلائرز اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ڈسٹرکٹ پولیس بدین کی جانب سے بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔ ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی کی خصوصی ہدایات پر مختلف تھانوں کی پولیس نے اپنی اپنی حدود میں ٹارگٹڈ کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ بھاری مقدار میں دیسی شراب، گٹکہ، مین پوری، وسکی پنٹس اور چوری شدہ سامان برآمد کر لیا۔ پولیس حکام کے مطابق یہ کارروائیاں سندھ پولیس کے اس عزم کا حصہ ہیں جس کے تحت صوبے بھر سے منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے بلاامتیاز آپریشن جاری ہے۔ کارروائیوں کے دوران 1099 لیٹر دیسی شراب، 2300 سے زائد گٹکے، 5 وسکی پنٹس، 9 بنڈلز بجلی کی تاریں اور ایک سوزوکی پک اپ قبضے میں لی گئی۔ ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف قانونی شکنجہ مزید سخت کیا جائے تاکہ ضلع بدین میں امن و امان کی صورتحال کو مزید مستحکم بنایا جا سکے۔

مزید خبریں

Back to top button