ڈیپلو کے قریب شادی شدہ خاتون کی مبینہ خودکشی، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں

تھرپارکر (رپورٹ: میندھرو کاجھروی/جانو ڈاٹ پی کے) تحصیل ڈیپلو کے گاؤں ڈیڈسر میں ایک شادی شدہ خاتون نے مبینہ طور پر درخت سے پھندا لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
پولیس کے مطابق متوفیہ کی شناخت 26 سالہ عزیزاں بیگم چارو کے نام سے ہوئی ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق خاتون نے اپنے گاؤں سے کچھ فاصلے پر واقع جنگلاتی علاقے میں درخت سے رسی باندھ کر مبینہ طور پر خودکشی کی۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر ڈیپلو پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی، لاش کو اپنی تحویل میں لے کر ضروری قانونی کارروائی کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے تعلقہ اسپتال ڈیپلو منتقل کر دیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکی ہیں، جبکہ مبینہ خودکشی کے محرکات جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔



