حکومت کے اتحادی آمنے سامنے؟خواجہ آصف اورعلیم خان کے درمیان لفظی جنگ،سیاسی درجہ حرارت بڑھ گیا

لاہور(خصوصی رپورٹ (جانو ڈاٹ پی کے)آزاد کشمیر کے انتخابات کے بعد وفاقی حکومت کے اتحادیوں کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آنے لگے ہیں۔ آئی پی پی کے سربراہ عبدالعلیم خان کی جانب سے روایتی سیاسی جماعتوں پر سخت تنقید کے بعد وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی سخت ردعمل دیتے ہوئے انہیں فوری استعفے کا مشورہ دے دیا۔

خواجہ آصف نے طنزیہ انداز میں کہا کہ "سیاست کبھی شرم و حیا کا تقاضا بھی کرتی ہے”، جبکہ انہوں نے راوی کنارے متاثرین کے معاملے پر بھی علیم خان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

سیاسی مبصرین کے مطابق محسن نقوی کی جانب سے نئے صوبوں اور ریفرنڈم سے متعلق بیانات کے بعد اتحادی جماعتوں کے درمیان بڑھتی لفظی کشیدگی نے وفاقی سیاست میں نئی بحث چھیڑ دی ہے، جس سے حکومت کے اندر اختلافات کے تاثر کو مزید تقویت ملی ہے۔

کیا یہ محض سیاسی بیان بازی ہے یا اتحادی حکومت میں دراڑیں گہری ہو رہی ہیں؟ خواجہ آصف اور علیم خان کی تازہ لفظی جنگ کے پس پردہ حقائق کیا ہیں؟

مکمل تجزیہ اور اندرونی کہانی جاننے کے لیے لنک پر کلک کریں۔

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button