عالمی بینک کی پاکستان میں مالیاتی وفاقیت مضبوط بنانے کی رپورٹ پیش،وزیراعظم کی تفصیلی جائزہ لینے کیلئے کمیٹی بنانے کی ہدایت

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وزیراعظم شہباز شریف کو عالمی بینک نے پاکستان میں مالیاتی وفاقیت مضبوط بنانے کی رپورٹ پیش کردی۔ عالمی بینک کی رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لینے کیلئے وزیراعظم نے اعلیٰ سطح کی کمیٹی بنانے کی ہدایت کردی۔ کہا عالمی بینک کی رپورٹ پالیسی سازی کیلئے مفید رہنمائی فراہم کرے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف سے کنٹری ڈائریکٹر کی قیادت میں عالمی بینک کے وفد نے ملاقات کرکے رپورٹ پیش کی۔ وفد نے اپنی رپورٹ میں مختلف پالیسی سفارشات بھی دیں۔
وزیراعظم نے پاکستان کی معاشی و سماجی ترقی میں عالمی بینک کے کردار کو سراہا۔ کہا حکومت معاشی استحکام اور پائیدار ترقی کیلئے اصلاحات پر عمل پیرا ہے۔ مالیاتی اصلاحات پر قومی آئینی و وفاقی ڈھانچے کو مدنظر رکھتے ہوئے غور کیا جائے گا۔
وزیر اعظم نے کہا اعلیٰ سطح کی جائزہ کمیٹی عالمی بینک کی سفارشات پر صوبوں سمیت تمام متعلقہ فریقین سے مشاورت کرے گی۔



