اوکاڑہ میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، سی ٹی ڈی کی کارروائی میں دو مشتبہ افراد گرفتار

اوکاڑا(رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )اوکاڑہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران دہشت گردی کا مبینہ بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان کے قبضے سے دو آئی ای ڈیز، ڈیٹونیٹرز، الیکٹرک سرکٹس، تاریں، بیٹریاں اور دیگر دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔اطلاع ملنے پر سول ڈیفنس بم ڈسپوزل اسکواڈ اوکاڑا نے موقع پر پہنچ کر پیشہ ورانہ مہارت سے دونوں آئی ای ڈیز کو محفوظ طریقے سے ناکارہ بنایا۔ جس کے بعد دھماکہ خیز مواد مزید قانونی کارروائی کے لیے سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا گیا۔سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات جاری ہیں.

مزید خبریں

Back to top button