وزیرآباد:گیپکو ہائیڈرو ورکرز یونین کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکبادوں کا سلسلہ جاری

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے)گیپکو ہائیڈرو ورکرز یونین کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکبادیں دینے کا سلسلہ جاری۔خرم شہزاد چیئرمین، محمد بلال جنرل سیکرٹری منتخب، ملازمین، یونین رہنماؤں اور سماجی شخصیات کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہارگیپکو سب ڈویژن نمبر 2 وزیرآباد میں ہائیڈرو سنٹرل ورکرز یونین کے سالانہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکبادیں دینے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ چیئرمین منتخب ہونے والے خرم شہزاد، جنرل سیکرٹری محمد بلال، وائس چیئرمین عثمان اور جوائنٹ سیکرٹری امجد علی سے، گیپکو سٹاف سید نوید، عرفان احمد سمیت مختلف یونین رہنماؤں، گیپکو ملازمین، دوست احباب اور سماجی شخصیات نے ملاقاتیں کر کے انہیں گلدستے پیش کیے، پھولوں کے ہار پہنائے اور کامیابی پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ انتخابی نتائج کے مطابق خرم شہزاد نے 26 ووٹ حاصل کر کے چیئرمین، محمد بلال نے 28 ووٹ لے کر جنرل سیکرٹری، عثمان نے 29 ووٹ لے کر وائس چیئرمین جبکہ امجد علی نے 24 ووٹ حاصل کر کے جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر کامیابی حاصل کی تھی۔اس موقع پر نومنتخب چیئرمین خرم شہزاد اور جنرل سیکرٹری محمد بلال نے مبارکباد دینے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کارکنوں نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے، وہ اس پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ گیپکو ملازمین کی بلاامتیاز خدمت، ان کے جائز حقوق کا تحفظ اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے بھرپور کردار ادا کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سب ڈویژن نمبر 2 میں اتحاد و اتفاق کی فضا کو مزید مضبوط بنایا جائے گا اور ریجنل چیئرمین ولی الرحمن کی قیادت میں ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے جدوجہد پہلے سے زیادہ مؤثر انداز میں جاری رکھی جائے گی۔

مزید خبریں

Back to top button