وزیرآباد:چوہدری ایاز احمد ایڈووکیٹ سوہدرہ کے نمبردار مقرر

وزیرآباد (جانوڈاٹ پی کے) ڈپٹی کمشنر و ڈسٹرکٹ کلیکٹر ضلع گوجرانوالہ کی جانب سے چوہدری ایاز احمد ایڈووکیٹ کو سرکاری طور پر سوہدرہ کا نمبردار مقرر کر دیا گیا، جس پر علاقہ بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ سماجی، فلاحی اور عوامی حلقوں نے اس فیصلے کو نہایت خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ چوہدری ایاز احمد ایڈووکیٹ ایک مثبت سوچ، بہترین کردار اور عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار شخصیت ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر و ڈسٹرکٹ کلیکٹر ضلع گوجرانوالہ کی جانب سے چوہدری ایاز احمد ایڈووکیٹ کا بطور نمبردار انتخاب ایک دانشمندانہ اور بہترین فیصلہ ہے، کیونکہ وہ ہمیشہ عوامی مسائل کے حل، سماجی خدمات اور علاقائی ترقی میں سرگرم کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ ڈپتی کمشنر و ڈسٹرکٹ کلیکٹر ضلع گوجرانوالہ کی جانب سے جاری کردہ سرکاری سند کے مطابق چوہدری ایاز احمد ایڈووکیٹ حکومتی امور، عوامی مسائل اور کارِ سرکار میں مکمل تعاون فراہم کریں گے۔ علاقہ مکینوں نے امید ظاہر کی ہے کہ ان کی نامزدگی سے سوہدرہ میں عوامی خدمت اور ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ چوہدری ایاز احمد ایڈووکیٹ کو نمبردار مقرر ہونے پر سیاسی، سماجی، کاروباری اور عوامی حلقوں نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔



