اگر بلاول سمجھتے ہیں آزادکشمیر میں دھاندلی ہوئی تو ہم دوبارہ مقابلے کیلیے تیار ہیں، کیپٹن (ر) صفدر

پشاور(جانوڈاٹ پی کے)مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ آزاد کشمیرالیکشن میں بلاول کو شکست ہوئی تو کہہ رہے ہیں دھاندلی ہوئی ہے۔
پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما نے کہا کہ گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی جیتی ہم نے تو نہیں کہا دھاندلی ہوئی ہے۔
کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ اگر بلاول سمجھتے ہیں کہ آزاد کشمیر میں دھاندلی ہوئی تو پھر ہم دوبارہ مقابلے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر وفاقی حکومت فارم 47 کی ہے تو وہ خود کہاں کھڑے ہیں۔
لیگی رہنما نے کہا کہ کشمیر میں ہمیں پیپلزپارٹی کے ساتھ اتحاد کی ضرورت نہیں پڑے گی۔



