وزیرِ اعلیٰ مریم نوازکی جانب سے بورے والا کے شہریوں کے لیے جدید گرین الیکٹرک بسوں کا تحفہ

بوریوالا(جانوڈاٹ  پی کے)گرین الیکٹرک بسوں کا افتتاح فوارہ چوک بورے والا میں سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد آرائیں,سابق ایم پی اے بورے والا سردار خالد محمود ڈوگر اور "سیکرٹری آر ٹی اے” کامران انور نے فیتہ کاٹ کر کیا۔افتتاحی تقریب کے موقع پر کارکنوں اور شہریوں نے قائدین کا ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈال کر پرتپاک استقبال کیا، جبکہ ان پر پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی گئیں۔گرین الیکٹرک بس سروس آج سے باقاعدہ طور پر بورے والا اور وہاڑی کے درمیان چلنا شروع ہو گئی ہے، جس سے شہریوں کو جدید، آرام دہ اور ماحول دوست سفری سہولیات میسر آئیں گی۔

مزید خبریں

Back to top button