سجاول: ریجنل ڈائریکٹر محتسب کی کھلی کچہری،موقع پر ہی مسائل کے حل کے احکامات

سجاول(جانوڈاٹ پی کے)محتسب اعلیٰ سندھ کے حکم پرریجنل ڈائریکٹر ٹھٹھہ کی سجاول میں کھلی کچہری۔ریجنل ڈائریکٹر الطاف حسین لغاری نے حاضر سروس اور ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کے مسائل سنے۔کھلی کچہری ڈسٹرکٹ اکائونٹ آفیس سجاول میں منعقد کی گئی۔ریجنل ڈائریکٹر نے موقع پر ہی محکمہ ٹریژری سجاول کے افسران کو مسائل کے حل کے لئے ہدایات جاری کیں۔



