وفاقی آئینی عدالت نے پنشن اورمراعات کو ریٹائرڈ ملازمین کا بنیادی حق قراردیدیا

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وفاقی آئینی عدالت نے پنشن اور پنشنری مراعات کو ریٹائرڈ ملازمین کا جائز بنیادی قانونی حق قرار دے دیا۔

جسٹس ارشد حسین کا تحریر کردہ نو صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کردیا گیا۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پنشن اور مراعات مجاز عدالت کے حکم کے بغیر نہیں روکی جا سکتیں، جبکہ ادائیگی میں غیرضروری تاخیر قانون کی خلاف ورزی اور توہین عدالت تصور ہوگی۔

وفاقی آئینی عدالت نے قرار دیا کہ عدالتی حکم کے خلاف بروقت اپیل یا نظرثانی دائر نہ کی جائے تو اسے حتمی تصور کیا جاتا ہے اور تاخیر سے دائر نظرثانی کو بعد میں آئینی درخواست کے ذریعے چیلنج نہیں کیا جا سکتا۔

عدالت نے نجی بینک کے برطرف ڈرائیور محمد اکرم کو تمام سابق مراعات سمیت بحال کرنے کے لیبر کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کا حکم بھی دیا۔فیصلے میں کہا گیا کہ 17 سال گزرنے کے باوجود لیبر کورٹ کے فیصلے پر عمل نہ ہونا تکلیف دہ ہے۔

مزید خبریں

Back to top button