بلاول بھٹو کی کشمیر میں شفاف الیکشن کے لیے پی ٹی آئی کو اتحاد کی پیشکش

مظفرآباد(جانوڈاٹ پی کے)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ن لیگ نے لاہور میں کام کیا ہوگا مگر آزاد کشمیر میں کچھ نہیں کیا، میں کشمیر کو پنجاب یا سندھ نہیں بنانا چاہتا، کشمیر کو آزاد کشمیر ہی دیکھنا چاہتا ہوں، پی ٹی آئی بائیکاٹ ختم کرے اور شفاف الیکشن کیلیے ہمارا ساتھ دے۔

مظفر آباد میں پیپلز پارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کے بعد ایک آئینی کنونشن بلائیں گے جس میں حکومت، اپوزیشن، مہاجرین کے نمائندے، وکلا اور سول سوسائٹی کو بھی بلائیں گے، میں کشمیر میں امن اور انصاف دیکھنا چاہتا ہوں، کشمیر کے فیصلے کشمیر کی منتخب اسمبلی کرے گی، میں حق حاکمیت چاہتا ہوں حق حاکمیت کا مطلب ہے کہ جس کا ووٹ ہے اس کے حق میں نکلے۔

بلاول نے کہا کہ میں پی ٹی آئی سے کہتا ہوں کہ بائیکاٹ کی سیاست چھوڑ دے، بائیکاٹ کرنا ہے تو گھر بیٹھ جاؤ، بائیکاٹ نہیں کرو الیکشن لڑو، میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کے لیے ہاتھ بڑھا رہا ہوں، ان کے سنجیدہ رہنماؤں کی طرف ہاتھ بڑھاتا ہوں اور ہر وہ جماعت جو ناانصافی کی شکار ہے میرا ہاتھ تھامے ہم مل کر اصلاحات لائیں گے، کشمیر میں بھی صاف اور شفاف انتخابات کرائیں گے اور بات صرف ون پوائنٹ ایجنڈا تک محدود ہوگی تو میں ہر جماعت کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہوں۔

مزید خبریں

Back to top button