"کاکروچ اکٹھے ہوگئے تو سب کچھ الٹ سکتا ہے”،محسن نقوی نے خطرے کی گھنٹی بجادی،سیاسی نظام پربڑاسوال اٹھادیا
نظام کی بہتری کیلئےن لیگ اور پیپلز پارٹی ہی نہیں پی ٹی آئی کوبھی اکٹھا ہوناچاہئے

اسلام آباد (جانوڈاٹ پی کے) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان کے سیاسی نظام پر غیر معمولی اور چونکا دینے والے ریمارکس دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ "اگر کاکروچ اکٹھے ہوگئے تو سب کچھ الٹ سکتا ہے، پھر صرف لیپ ٹاپ دے کر نوجوانوں کو خوش نہیں کیا جا سکتا۔” انہوں نے کہا کہ ملک میں نئے سیاسی اور انتظامی یونٹس نہ بنائے گئے تو نہ نئی قیادت سامنے آئے گی اور نہ ہی نظام میں بہتری آئے گی۔
“The existing system has failed. A decade from now, we’ll still be discussing the very same issues.”
Mohsin Naqvi pic.twitter.com/RHJNx91h1M
— Faizan (@faizannriaz) July 30, 2026
نظام کی بہتری کیلئےن لیگ اور پیپلز پارٹی ہی نہیں پی ٹی آئی کوبھی اکٹھا ہوناچاہئے
پاکستان کے پہلے اکنامک سمٹ 2026 سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ وہ عموماً سیاسی گفتگو سے گریز کرتے ہیں، لیکن آج انہیں کھل کر بات کرنا پڑ رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو موجودہ صورتحال تک پہنچانے کے ذمہ دار ہم سب ہیں، چاہے وہ اسٹیج پر بیٹھے ہوں یا سامعین میں موجود ہوں۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ نظام اپنی افادیت کھو چکا ہے اور اگر بروقت اصلاحات نہ کی گئیں تو آئندہ دس برس بعد بھی یہی مسائل اور یہی تقاریر سننے کو ملیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ جمہوریت کے حامی ہیں، لیکن نظام کو عوامی ضروریات کے مطابق بدلنا ہوگا۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ نوجوان صرف روزگار، میرٹ اور مساوی مواقع چاہتے ہیں، انہیں وقتی مراعات سے مطمئن نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے زور دیا کہ نئے سیاسی اور انتظامی یونٹس کے قیام سے ہی نئی قیادت سامنے آئے گی اور گورننس بہتر ہوگی۔
محسن نقوی نے عدالتی اصلاحات کی ضرورت پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو انصاف کے حصول کے لیے طویل سفر کرنے کے بجائے اپنے گھروں کے قریب انصاف ملنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام پر سنجیدہ قومی مکالمے کی ضرورت ہے۔
اپنی تقریر کے اختتام پر ان کے الفاظ نے سب کی توجہ حاصل کر لی جب انہوں نے خبردار کیا کہ "اگر کاکروچ اکٹھے ہوگئے تو سب کچھ الٹ سکتا ہے، پھر صرف لیپ ٹاپ دے کر نوجوانوں کو خوش نہیں کیا جا سکتا۔”



