بوریوالا میں2افراد دیرینہ دشمنی کی بھینٹ چڑھ گئے

بورےوالا(محمد ریحان خالد سندھو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے)نیو کے بلاک میں ہوئے قتل کی دشمنی مزید دو جانیں لے گئی۔
دو نامعلوم مسلح افراد نے چونگی نمبر5پر دو افراد کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔مبینہ طور پر مقتولین نیو کے بلاک کے مرکزی ملزم(قاتل) صدیق الرحمان کے قریبی عزیز ہیں۔چند دن قبل صدیق الرحمان سکنہ مردان حال مقیم اسلام آباد نے نیو کے بلاک میں فائرنگ کرکے انور کمال خاں کو قتل کر دیا تھا جس پر تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے قاتل اور دیگر ایک ملزم کو حراست میں لے کر کارروائی شروع کر رکھی ہے۔مقتولین کی شناخت زیر حراست صدیق الرحمان خاں کے قریبی عزیز و اقارب کے طور پر ہوئی صدیق الرحمان نے انور کمال کے معصوم بیٹے کو بھی فائر مار کر زخمی کیا تھا۔



