بچے مستقبل کے معمار ہیں، تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ ناگزیر ہے: نوید نادر مگسی

بدین(رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو/ڈاٹ/پی کے)بدین کے نواحی شہر کھوسکی میں اسلامی جمعیت طلبہ کی جانب سے سمر کیمپ جاری مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان نوید نادر مگسی کا کیمپ کا دورہ بچے تعلیم و تربیت میں اہم کردار ادا کریں گے نوید نادر مگسی کا سمر کیمپ سے خطاب

تفصیلات کے مطابق اسلامی جمعیت طلبہ کھوسکی کے زیرِ اہتمام جاری IGNITE SUMMER STUDY CAMP 2026 کے دوران معزز ذمہ داران نے کیمپ کا دورہ کیا طلبہ سے ملاقات کی اور جاری تعلیمی و تربیتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اس موقع پر نوید نادر مگسی (معاون معتمدِ عام، ڈپٹی جنرل سیکرٹری اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان ڈائریکٹر سیف فاؤنڈیشن نے کیمپ کا دورہ کیا۔ انہوں نے طلبہ سے ملاقات کرتے ہوئے کیمپ کی سرگرمیوں کے بارے میں دریافت کیا،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری نوید نادر مگسی نے کہاکہ بچے مستقبل کے معمار ہیں نیک بچے مستقبل کی ضمانت ہے بچوں کی تعلیم و تربیت اساتذہ کی اہم ذمہ داری ہے یہی بچے آگے چل ملک و قوم کا نام روشن کریں گے اس کے علاوہ معتمدِ صوبہ سندھ رافع احسن قاضی اور منتظمِ ڈویژن حیدرآباد، تابش کمبوہ نے بھی کیمپ کا دورہ کیا اس موقع پر برادر رافع احسن قاضی نے طلبہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے علم کے حصول، بہترین کردار، نظم و ضبط، دینی شعور اور معاشرے میں مثبت کردار ادا کرنے کی اہمیت پر زور دیا انہوں نے طلبہ کو اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے، وقت کی قدر کرنے اور اپنی تعلیم کے ساتھ اخلاقی تربیت پر بھرپور توجہ دینے کی تلقین کی دورے کے دوران کیمپ کے انتظامات، مختلف کلاسز اور سرگرمیوں کا جائزہ بھی لیا گیا۔ معزز مہمانوں نے کیمپ کے نظم و ضبط تعلیمی ماحول اور تربیتی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے منتظمین اور اساتذہ کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اس موقع پر کیمپ کی تمام سرگرمیوں اور مختلف شعبہ جات کا تعارف اور بریفنگ کیمپ کوآرڈینیٹر برادر محمد حاشر راؤ نے پیش کی اور معزز مہمانوں کو کیمپ کے اغراض و مقاصد، تدریسی سرگرمیوں اور انتظامی امور سے آگاہ کیا۔اس موقع پر تنظیم اساتذہ ضلع بدین کے صدر پروفیسر راوُ اعظم آئی بی اے سکھر یونیورسٹی کے پروفیسر منظور احمد بھوت بھی موجود تھے

مزید خبریں

Back to top button