بلوچستان اور کے پی کے میں فورسز کابڑا آپریشن،32دہشتگرد ہلاک!

لاہور(خصوصی رپورٹ:جانو ڈاٹ پی کے)پاک فوج نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ اپریشنز کے دوران 32 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع خیبر میں 24 خوارج جبکہ نوشکی میں بھارتی سرپرستی میں متحرک 8 دہشت گرد مارے گئے۔ دوسری جانب، بلوچستان میں حملے کے دوران ڈی ایس پی شہید جبکہ 11 اہلکاروں کو اغوا کر لیا گیا ہے۔
ادھر آزاد کشمیر میں پولیس نے جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو مصلح جتھا قرار دے دیا ہے۔ راولہ کوٹ جھڑپوں میں 1 اہلکار شہید اور 15 زخمی ہو گئے۔ فورسز اور مظاہرین کے درمیان جاری اس کشیدگی کی مکمل حقیقت جاننے کے لیے لنک پر کلک کریں!




