آبنائے ہرمز پر ایران کا سخت مؤقف، عمان کی تجویز مسترد، کنٹرول نہ ملا تو بندش برقرار رکھنے کی دھمکی

تہران(ویب ڈیسک) ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ عمانی حدود میں واقع بحری راستے کے ایک حصے کا کنٹرول بھی ایران کے حوالے کیا جائے، بصورت دیگر آبنائے ہرمز بند رہے گی۔

ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عمان نے تجویز پیش کی تھی کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری راستے کو دونوں ممالک کے درمیان مساوی طور پر تقسیم کیا جائے، جس کے تحت 50 فیصد راستہ ایرانی اور 50 فیصد عمانی علاقائی پانیوں میں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے مطابق بحری جہاز ایرانی پانیوں سے داخل ہو کر عمانی پانیوں کے راستے اپنی منزل کی جانب جائیں گے، تاہم ایران کا مؤقف ہے کہ ایرانی حدود میں واقع بحری گزرگاہ کا مکمل انتظام ایران ہی کے پاس ہونا چاہیے۔

کاظم غریب آبادی نے مزید کہا کہ ایران کا مطالبہ ہے کہ عمانی پانیوں میں واقع بحری راستے کے ایک حصے کا کنٹرول بھی ایران کے سپرد کیا جائے۔ ان کے مطابق اگر عمان نے ایران کی یہ تجویز قبول نہ کی تو آبنائے ہرمز کی بندش برقرار رہے گی۔

مزید خبریں

Back to top button