تھرپارکر:چیلہار میں 13 سالہ نابالغ بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش،متاثرین اور اہل علاقہ کا احتجاج،سکول ٹیچرگرفتار

تھرپارکر (رپورٹ: میندھرو کاجھروی/ جانو ڈاٹ پی کے) ضلع تھرپارکر کے شہر چیلہار کے مہراج محلے میں 13 سالہ ایک نابالغ بچی سے مبینہ جنسی زیادتی کی کوشش کے واقعے کے خلاف متاثرین اور اہل علاقہ کا احتجاج جاری ہے، جبکہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
پولیس کے مطابق چیلہار کے مہشوری محلے کے رہائشی اشوک کمار ولد تارا چند مہراج کی جانب سے چیلہار تھانے میں داخل کروائی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملزم ہریش کمار ولد کستور چند، ذات مہشوری، جو پیشے کے لحاظ سے پرائمری استاد بتایا جاتا ہے، نے گھر میں داخل ہو کر 13 سالہ نابالغ بچی پریا کماری دختر چیتن مہراج کو زبردستی دبوچ لیا اور اس کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کی کوشش کی۔



