اوکاڑہ:ڈرگ انسپکٹر کامیڈیکل سٹوروں کا اچانک معائنہ، میڈیکل سٹور مالکان کو قواعد پر عملدرآمد کی وارننگ

اوکاڑہ(رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )انسپکٹر رینالہ خورد نے سی ای او ہیلتھ اکاڑا کی ہدایات پر آج مختلف میڈیکل سٹوروں کا اچانک دورہ کیا۔ دوران معائنہ ایک میڈیکل سٹور پر کوالیفائیڈ پرسن کی عدم موجودگی پر چالان جاری کر دیا گیا۔ڈرگ انسپکٹر نے تمام میڈیکل سٹور مالکان کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ ڈرگ ایکٹ کے تمام قوانین کی مکمل پابندی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ کوالیفائیڈ فارماسسٹ/ڈسپنسر کی مسلسل موجودگی لازمی ہے، ورنہ سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔دورے کے دوران انہوں نے میڈیکل سٹوروں میں ادویات کے معیار، ایکسپائری ڈیٹ، سٹاک رجسٹر اور دیگر ضوابط کی بھی پڑتال کی۔سی ای او ہیلتھ اکاڑا کی جانب سے جاری کردہ خصوصی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے یہ معائنہ کیا گیا تاکہ عام شہریوں کو معیاری ادویات دستیاب ہوسکیں اور غیر قانونی سرگرمیوں پر قابو پایا جاسکے۔ڈرگ انسپکٹر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، "ہمارا مقصد صرف کارروائی نہیں بلکہ آگاہی اور بہتر عملدرآمد بھی ہے۔ شہری بھی اگر کسی میڈیکل سٹور پر کوالیفائیڈ سٹاف نہ ملے تو فوری طور پر متعلقہ حکام کو اطلاع دیں۔” یہ کارروائی ضلع اکاڑا بھر میں جاری مہم کا حصہ بتائی جا رہی ہے

مزید خبریں

Back to top button