لاڑکانہ:نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کر دیا

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/جانو ڈاٹ پی کے) لاڑکانہ کے قریب تھانہ آریجہ پھیڑو کی حدود گاؤں میانی نہال میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے نوجوان عقیل احمد سہتو کو قتل کر دیا اور فرار ہوگئے، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی لاش کو ضروری کارروائی کے لیے چانڈکا اسپتال منتقل کیا گیا، پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں واقعے کا تعلق پرانی دشمنی سے جوڑا جا رہا ہے اور مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے جبکہ مقتول کے ورثا نے نامزد ملزمان کی فوری گرفتاری اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے.



