ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ کی کھلی کچہری،شہریوں کے مسائل کے فوری حل کیلئےافسران کواحکامات جاری

اوکاڑہ(رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )ڈپٹی کمشنر محمد اکرام ملک کی اپنے دفتر میں سائلین کی سنوائی اور درخواستوں پر فوری ریلیف کے لیے افسران کو موقع پر احکامات، انہوں نے اپنے دفتر میں عوامی مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جس میں ضلع بھر سے آئے ہوئے شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر شہریوں نے اپنے ذاتی و اجتماعی مسائل، شکایات اور ریلیف کے حصول کے لیے درخواستیں ڈپٹی کمشنر کے سامنے پیش کیں۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام سائلین کی سنوائی کی اور ان کی درخواستوں پر فوری کارروائی کرتے ہوئے موقع پر موجود متعلقہ محکموں کے افسران کو بلا معاوضہ اور فوری مدد فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام کے مسائل کا بروقت اور ان کی دہلیز پر حل ضلعی انتظامیہ کا عزم ہے اور دفاتر میں آنے والے ہر سائل کا احترام اور اس کی جائز درخواست پر فوری کارروائی تمام افسران کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

مزید خبریں

Back to top button