وہاڑی پولیس کا خود ساختہ طلباء گروپس اور غنڈہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز

وہاڑی (جانو ڈاٹ پی کے) وہاڑی پولیس نے قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر، شہریوں کو ہراساں کرنے اور امن و امان میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا ہے۔

ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ طلباء کے نام پر قائم خود ساختہ اور غیر قانونی گروپس سمیت دیگر نوجوانوں پر مشتمل گروہوں کی سرگرمیوں کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔ کسی بھی شخص یا گروپ کو غیر قانونی سرگرمیوں، غنڈہ گردی یا بدامنی پھیلانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ وہاڑی پولیس امن و امان کے قیام اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button