ایران کا 2 ہفتوں میں امریکا کے 11 جنگی طیارے اور ہیلی کاپٹر تباہ کرنےکا دعویٰ

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایرانی پاسداران انقلاب نےگزشتہ 2 ہفتوں کے دوران امریکی فوجی اڈوں پر حملوں میں 11 جنگی طیارے اور ہیلی کاپٹر تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایرانی پاسداران انقلاب کے ترجمان جنرل حسین محبی نے ایرانی خبر ایجنسی کو بتایا کہ ایرانی افواج نے رواں ماہ دو ہفتوں کے دوران خطے میں امریکی فوجی اڈوں پر زمین پر کھڑے 11 امریکی جنگی طیارے اور ہیلی کاپٹر تباہ کیے ہیں۔
جنرل حسین محبی کے مطابق تباہ ہونے والے طیاروں میں حفاظتی شیلٹر میں موجود ایک F-15 جنگی طیارہ بھی شامل تھا۔ اس کے علاوہ ایک P-8 بحری نگرانی کا طیارہ، ایک C-17 فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ اور 8 فضائی ریفیولنگ طیارےبھی تباہ کیے گئے۔
انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ ان حملوں میں17 جاسوس اور آپریشنل ڈرونز بھی تباہ کیےگئے، جن میں 8 بالکل نئے ڈرونز بھی شامل تھے۔



