ٹرمپ نے امریکی فوج کو ایران پر حملےکرنے سے روک دیا

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعے کے روز امریکی فوج کو ایران پر نئے حملے نہ کرنےکاحکم دیا جس کے بعد تقریباً دو ہفتوں سے جاری روزانہ کی فضائی کارروائیوں کا سلسلہ رک گیا۔
امریکی نیوز ویب سائٹ ایکسیوزکے مطابق ٹرمپ نے مسلسل 13 روز تک روزانہ حملوں کی منظوری دینے کے بعد جمعے کے مجوزہ حملے کی اجازت نہیں دی تاہم یہ واضح نہیں کہ یہ فیصلہ عارضی ہے یا امریکی پالیسی میں کسی بڑی تبدیلی کا اشارہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کا خیال ہے کہ موجودہ فوجی کارروائیوں سے بڑے حد تک دباؤ ڈالا جا چکا ہے، جبکہ مزید بڑے پیمانے پر جنگ میں الجھے بغیر سفارت کاری کو موقع دینا زیادہ مناسب ہوگا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی فوج ممکنہ کشیدگی کے لیے اپنی تیاریاں جاری رکھے ہوئے ہے، تاہم صدر ٹرمپ نے کسی نئی فوجی کارروائی کا حکم نہیں دیا۔
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو وہ ایران پر حملے جاری رکھ سکتے ہیں اور ایران کے پاس موجود ہر چیز تباہ کی جا سکتی ہے۔



