سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ 60 ہزار سے تجاوز کرگیا

کراچی(جانو ڈاٹ پی کے)پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک دن کے وقفے کے بعد ایک بار پھر بڑا اضافہ ہوگیا، جس کے بعد ملک میں 24 قیراط فی تولہ سونا 6 ہزار 900 روپے مہنگا ہوکر 4 لاکھ 60 ہزار 336 روپے کا ہوگیا۔

صرافہ مارکیٹ کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 5 ہزار 423 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ 94 ہزار 663 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔ عالمی منڈی میں فی اونس سونا 69 ڈالر مہنگا ہوکر 4 ہزار 378 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کے ساتھ چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے، اور فی تولہ چاندی 300 روپے مہنگی ہوکر 7 ہزار 169 روپے کی ہوگئی۔

سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازار اور عالمی مارکیٹ میں قیمتی دھاتوں کی قیمتیں ایک بار پھر نمایاں طور پر اوپر چلی گئی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button