بدین میں 4 گٹکا سپلائرز گرفتار،135 کلو چھالیہ اور ایک ہزار گٹکے برآمد

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ/ پی کے)گٹکہ فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ٹنڈو باگو انسپکٹر محمد انور لغاری نے اسٹاف کے ہمراہ چیکنگ کے دوران کاروائی کرتے ہوئے ایک کار کی چیکنگ کے دوران مصر صحت گٹکہ تیار کرنے میں استعمال ہونے والی 135 کلو گرام چھالیہ اور 1000 تیار شدہ گٹکے برآمد کرلیے ہیں کاروائی کے دوران کار میں موجود چار گٹکہ سپلائرز ملزمان اظہر سولنگی، محمد عرس کلوئی محمد رمضان کمبوھ اور عمران کلمتی بلوچ کو گرفتار کرلیا گیا ہے  چاروں گھٹکہ فروشوں کے خلاف ٹنڈو بابو تھانے پر منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے

مزید خبریں

Back to top button