صوبائی وزیر حاجی علی حسن زرداری پولیس کا کارروائی سے متاثرہ گاؤں عارب سولنگی کا دورہ

ٹھٹھہ(جاويد لطيف ميمن/جانوڈاٹ  پی کے)صوبائی وزیر حاجی علی حسن زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے ہمراہ پولیس کی کارروائی سے متاثرہ گاؤں عارب سولنگی کا دورہ کیا۔ گاؤں کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد انہوں نے متاثرہ دیہاتیوں کو مکمل تعاون اور ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر حاجی علی حسن زرداری نے کہا کہ "آج کے بعد اس گاؤں کا محافظ میں خود ہوں، گاؤں کی سرپرستی اور نگرانی بھی میں خود کروں گا۔ اگر زمین کسی اور کی ثابت ہوتی ہے تو اس کی قیمت میں خود ادا کروں گا۔”

انہوں نے اعلان کیا کہ پولیس کارروائی میں منہدم ہونے والے تمام گھروں کو اپنے ذاتی خرچ پر دوبارہ تعمیر کرائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صرف گھر ہی نہیں بلکہ پورے گاؤں کو ماڈل ولیج بنایا جائے گا، جہاں لائبریری سمیت تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

حاجی علی حسن زرداری نے مزید کہا کہ جب تک گاؤں کے لوگ اپنے پاؤں پر کھڑے نہیں ہو جاتے، تب تک ان کے کھانے پینے اور راشن کا بندوبست بھی وہ خود کریں گے۔

انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ گاؤں کو مسمار کرنے میں ملوث تمام پولیس افسران اور ریونیو اہلکاروں کے خلاف 2 تاریخ تک قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور انہیں سزا دلائی جائے گی

مزید خبریں

Back to top button