سابق رکنِ صوبائی اسمبلی سردارخالد محمود ڈوگر کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی وہاڑی کااجلاس

بوریوالا(جانو ڈاٹ پی کے)سابق رکنِ صوبائی اسمبلی سردار خالد محمود ڈوگر کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی (DCC) وہاڑی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایم این اے محترمہ تہمینہ دولتانہ، سابق رکنِ قومی اسمبلی چوہدری نذیر احمد آرائیں، ممبر ڈی سی سی اعجاز احمد شاہ، ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر تصور اقبال، ممبران صوبائی اسمبلی میاں ثاقب خورشید، محمد نعیم خان بھابھہ، چوہدری محمد یوسف کسیلیہ، ملک نوشیر انجم لنگڑیال، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد افضال، ایکسین ہائی ویز عمیر لطیف، ایکسین بلڈنگز نذر بخاری، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فہد وحید، سی ای او ایجوکیشن ناصر عزیز، ایکسین آر ای میپکو شیخ محمد کامران، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز عزیز احمد طاہر اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں امن و امان، سالانہ ترقیاتی پروگرام 2026-27، پی ڈی پی، سیپ پروگرام، مثالی گاؤں منصوبے اور دیگر ترقیاتی و عوامی فلاحی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے ترقیاتی منصوبوں جبکہ ڈی پی او تصور اقبال نے امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی سردار خالد محمود ڈوگر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں ضلع وہاڑی میں ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔ انہوں نے وہاڑی۔ملتان روڈ کی تعمیر پر وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوام ان منصوبوں کے ثمرات سے مستفید ہو رہے ہیں انہوں نے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ عوامی خدمت کو اولین ترجیح دی جائے، مثالی گاؤں منصوبے کی رفتار تیز کی جائے، نئی سڑکوں پر حفاظتی اقدامات، یوٹرنز پر کیٹ آئیز کی تنصیب اور مون سون کے پیشِ نظر پیشگی انتظامات یقینی بنائے جائیں اجلاس میں شرکاء نے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل، تعلیمی و صحت کی سہولیات کی بہتری، ٹریفک سیفٹی، منشیات کے خلاف کارروائیوں، ایل پی جی کی مقررہ نرخوں پر فروخت، الیکٹرک بس سروس کی توسیع، روڈ سیفٹی اقدامات اور دیگر عوامی مسائل سے متعلق مختلف تجاویز بھی پیش کیں۔



